بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " اسلام آن لائن" خبررساں سائٹ نے لكھا ہے كہ مغربی آسٹريليا كے اسلامی مركز كے مذھبی مشير " احمد عبدالجليل" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ اس يونين كی تاسيس پر ۱۰ ملين ڈالر كےقريب لاگت آئے گی اور اس كی عمارت چھ منزلہ بنائی جائے گی جس میں لائبريری اور مسلمان طلباء كی تعليمی اور دينی سرگرميوں پر مشتمل كلاسوں كا بھی اہتمام كيا جائے گا۔ انھوں نے اس يونين كی تاسيس كو اسٹريلوی مسلمانوں كے لیےمختلف ميدانوں میںفعاليت كا بہترين ذريعہ قرار ديا جس سے مسلمانوں كی ثقافتی اور سماجی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔ احمد عبدالجليل نے كہاكہ حال حاضر میں مسلمانوں كو قومی تفريق كا سامنا ہے اور اسلامی يونين نے اس سے پہلےبھی آفريقہ جيسے معاشرے میں كام كيا ہے كہ جہاں قومی تفريق اپنے عروج پر ہے لہذا اس يونين كا اس حوالے سے تجربہ كافی زيادہ ہے۔ انھوں نے كہا كہ یہ اسلامی يونين مسلمان طلباء كی صحيح انداز میں تربيت كرے گی تاكہ وہ اسٹريلوی معاشرے كےلیے بہترين افراد ثابت ہو سكیں۔ انھوں نےآسٹريلوی معاشرے میں اديان كےباہمی تعاون اور اچھے تعلقات كا ذكر كرتےہوئےاسے مناسب حالات میںقرارديا ۔ ياد رہے كہ آسٹريليا كی ۲۰ ملين آبادی كا ايك اعشاریہ پانچ مسلمان اور اسٹريليا كے شہر " پرت" مين مسلمانوں كی ايك مسجد اور ايك اسلامی يونيورسٹی ہے۔
334221