پانچویں محرم سے كربلا ٹی وی چينل كی نشريات كا آغاز

IQNA

پانچویں محرم سے كربلا ٹی وی چينل كی نشريات كا آغاز

13:16 - December 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1720654
اعزازی خبرنگار/جلال بيطرفان: آستانہ مقدس حرم امام حسين (ع) كے تعاون سے امسال پانچویں محرم تك كربلا سیٹلائٹ چينل كی نشريات كا آغاز ہو جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے اعزازی خبرنگار كی رپورٹ كے مطابق " خيمہ" نيوز سائٹ نے لكھا ہے كہ حرم امام حسين (ع) كےذرائع ابلاغ سے متعلق ترجمان " حيدر جلو خان" نےاس حوالے سے كہا ہے كہ اس چينل پر ابتداء میں محدود پروگرام نشر كیے جائیں گے جو چھ دن تك جاری رہیں گے۔ یہ پروگرام امام حسين (ع) كے حرم میں منعقد ہونے والے عزاداری كےپروگراموں كو كوريج دیں گے۔ انھوں نے كہا كہ سیٹلائٹ چينل كو درپيش فنی مشكلات كےباعث یہ چينل گيارہ محرم تك اپنے پروگرام نشر كرتا رہے گا اور اسكے بعد ہماری كوشش ہے كہ اسے ايك دائمی چينل كی شكل ديدی جائے۔ حرم امام حسين (ع) كے اس فنی امور كے ترجمان كا كہنا ہے كہ اس چينل كا معاہدہ ايك امارات كی كمپنی سے ہوا ہے جس كا نام skyvigon ہے۔
334024
نظرات بینندگان
captcha