بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی اخبار" الرياض" نے لكھا ہے كہ سوئٹزر لينڈ كے اسلامی ادارے " الايمان" نےدوماہ پہلے زوريخ شہر كی بلدیہ كو ايك عظيم مسجد كی تعمير كےلیے درخواست دی تھی جس كی تعمير كا مجور دو دن پہلے صادر كيا گيا۔ " الايمان" ادارہ كا كہنا ہے كہ اس مسجد كی تعمير كا كام اگلے سال سے شروع ہو گا اور اس میں ۵۰۰ افراد كی گنجائش ہوگی۔ یہ مسجد سوئٹزر لينڈ كے شھر زوريخ كی سب سے بڑی مسجد ہو گی اور اسے اسكی ہمجوار عمارتوں كے طرز پر ہی بنايا جائے گا۔ اس كی پہلی منزل مرد نمازيوں كےلیے جبكہ دوسری منزل خواتين سےمختص ہو گی۔ " الايمان " كا كہنا ہے كہ اس مسجد كی تعمير كی اجازت كو موذن اور مينار نہ ہونے سے مشروط كيا گيا ہے۔ تاكہ اس سے اس علاقے كی آبادی كے لیے مزاحمت ايجاد نہ ہو۔
334108