بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی (WAM) نے كہا ہے كہ احسان اوغلو نےشمالی افريقہ میں روسی وزارت خارجہ كے اعلی عہدہ دار " سرگی ورشين" سےجدہ میں ملاقات كے دورانOIC اورروس كے درميان مختلف امور میں تعاون پر زور ديا۔ انھوں نے OICاور روس كے دوستانہ تعلقات كے حوالے سے كہا كہ روس كا OICمیں مستقل نمائندہ تعنيات كرنے كا فيصلہ ايك مثبت اقدام ہے جس سے روس اور دنيائے اسلام كے تعلقات میں مزيد تيزی آئے گی۔ " سرگی ورشين" نے اس ملاقات میں روسی وزير خارجہ كا پيغام OICكے جنرل سيكرٹری كو پہنچايا۔
337231