مغربی گلوبلائزيشن اسلام پرغالب ہونے كا ايك نيا حربہ

IQNA

مغربی گلوبلائزيشن اسلام پرغالب ہونے كا ايك نيا حربہ

12:39 - December 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1723142
بين الاقوامی گروپ: الجزائرمیں اسلامی امور كی مجلس اعلی كے سربراہ" ابوعمران الشيخ " نے كہا ہے كہ مغرب كی طرف سے گلوبلائزيشن كا شور مسلمان ممالك پرغلبہ پانے كا ايك ہتھكنڈہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی سركاری خبررساں ادارے( KUNA) سےنقل كيا ہے كہ ابو عمران شيخ نے كہا ہے كہ مسلمان ممالك مذاكرات اورگفت و شنيد كے ذريعہ مغرب كے اسلام دشمن پراپيگنڈوں اور الزامات كا جواب دے سكتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ مسلمان علماء دنيا كے باقی اديان كے قائدين اور رہنماوں كے ساتھ مل بیٹھ كر غربت ، ناخواندگی اور امن و امان جو آج كی دنيا كی بہت بڑی مشكلات ہیں كا حل تلاش كر سكتے ہیں۔ ابو عمران الشيخ نے فرانس میں سينٹ پريسٹ كے علاقے كی ايك مسجد كی بے حرمتی كےحوالے سے كہا كہ فرانس میں اس طرح كے شدت پسندانہ واقعات كے پيچھے صرف اور صرف سياسی اہداف ہیں يعنی مغرب اور اسلامی دنيا كے درميان اختلافات مزيد بڑھانا۔ انھوں نے اسلامی اداروں سےدرخواست كی كہ اس طرح كے پست اور غير اخلاقی اقدامات كا جواب اتحاد، اتفاق اور ميانہ روی اختيار كرتےہوئے دیں۔
338071

نظرات بینندگان
captcha