بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارے " راصد" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سعودی عرب كے شيعہ مصنف " ہشام الخنيزی" كی كتاب " لحظہ ای باخدا " زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ كتاب "دنيا آخرت كی كیھتی " جاودانی اعمال" رضائے الہی " " خوف و اميد" "حضرت لقمان كی نصيحتیں" " خدا كے حضور توبہ"اور " موت كی ياد" جيسے موضوعات پر مشتمل ہے۔ كتاب كے مولف نے علم اور دين كے بارے میں كہا ہے كہ علم عقلی اور ايمان قلبی امور میں سےہیں اور اس موضوع پر مختلف مثالوں كوبھی پيش كيا ہے۔
338074