ہفت روزہ نيوز ويك: حسن نصراللہ دنيائےاسلام كی طاقتور ترين شخصيت ہیں

IQNA

ہفت روزہ نيوز ويك: حسن نصراللہ دنيائےاسلام كی طاقتور ترين شخصيت ہیں

10:09 - December 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1723554
بين الاقوامی گروپ: امريكی ہفت روزہ نيوز ويك نے دنيا كی با اثر اورطاقتورشخصيات كی فہرست شائع كی ہے جس میں حزب اللہ كے جنرل سيكرٹری سيد حسن نصر اللہ كو دنيائے اسلام كی طاقتور ترين شخصيت كے طور پر متعارف كروايا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق لبنانی روزنامہ" السفير" نے لكھا ہے كہ امريكی ہفت روزہ " نيوز ويك" نے اس رپور ٹ میں لكھا ہے كہ لبنان اور اسرائيل كی ۳۳ روزہ جنگ میں جنگ میں سيد حسن نصراللہ نے اسرائيل كو شكست دی جس پر انہیں اسلامی اور عرب ممالك میں بہت محبوبيت حاصل ہوئی ۔ نيوز ويك نے لكھا ہے كہ حزب اللہ كی افواج نے ۳۳ روزہ جنگ میں اسرائيلی فوج كو بری طرح شكست دی جس كے نتيجہ میں حسن نصراللہ دنيائے عرب كے ايك بہادر رہنما كے طور پر ابھرے۔ نيوز ويك كی سالانہ رپورٹ میں پچاس افراد كی فہرست شائع كی گئی ہے جنہیں دنيا كی طاقتور ترين شخصيات كے طور پر متعارف كروايا گيا ہے۔ تيل كےعظيم ذخائر اور تيل كی قيمتوں پر اثر انداز ہونے كی وجہ سے اس فہرست میں سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزيز كا نام بھی شامل كيا گيا ہے ۔
338106

نظرات بینندگان
captcha