زمبابوے میں حضرت عيسی كی ولادت كے موقع پر " مريم مقدس فلم" كی نمائش

IQNA

زمبابوے میں حضرت عيسی كی ولادت كے موقع پر " مريم مقدس فلم" كی نمائش

12:55 - December 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1723707
بين الاقوامی گروپ: حضرت عيسی كی ولادت كے موقع پر زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹرنے مريم مقدس فلم كو زمبابوے ٹيلی ويژن سے نشر كرنے كا اہتمام كيا ہے۔
زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے چيئرمين " محمد حسن ايپكچی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كے عالمی شعبہ سےبات كرتے ہوئے كہا كہ مريم مقدس نامی سيريل كے تين حصے حضرت عيسی كی ولادت كے موقع پر زمبابوے ٹيلی ويژن سے نشر كیے گئے۔ انھوں نے كہا كہ اس سيريل كی پہلی قسط حضرت عيسی كے يوم ولادت كے موقعہ پردكھائی گئی۔ ايرانی كلچرل سنٹر كے چيئرمين نے كہا كہ زمبابوے كی زيادہ آبادی كا تعلق عيسائی برادری سے ہے اور اس سيريل كو نشركرنے كا مقصد ايران اور زمبابوے میں ثقافتی تعلقات كو فروغ دينا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے حرارہ میں موجود زمبابوے ٹيلی ويژن كے عہديداروں كی تعريف بھی كی جنہوں نے سيريل كو نشر كرنےمیں موثر كردار ادا كيا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مستقبل قريب میں زمبابوے ٹيلی ويژن سے" اصحاب كہف" پر بنايا گيا تاريخی سيريل بھی نشر كا جائے گا۔ جو بيس قسطوں پر مشتمل ہے۔
338497

نظرات بینندگان
captcha