روس میں "اسلام شناسی" كے موضوع پركتاب كی اشاعت

IQNA

روس میں "اسلام شناسی" كے موضوع پركتاب كی اشاعت

12:53 - December 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1723713
بين الاقوامی گروپ: ماسكو كی اسلامی يونيورسٹی نے روسی مسلمان مصنفين كی تاليف كردہ كتاب " روس میں اسلام شناسی" كی اشاعت كی ہے۔
روس میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كےچئرمين ابوذر ابراہيم تركمان نے بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی "ايكنا" كے عالمی شعبہ سے بات چيت كرتے ہوئے كہا ہے كہ روسی مسلمان مصنفين كے ذريعہ تحرير كی گئی كتاب اسلام شناسی ۴۱۵ صفحات پر مشتمل ہے۔ جن مصنفين نے اس كتاب كی تحرير میںحصہ ليا ان میں " قلی اف" ، " مرتضين"، " محمد اتشين"اور "خاری سوا"شامل ہیں۔ یہ كتاب روسی زبان میں لكھی گئی ہے اور اس میں تاريخ ،تعليم و تربيت ، مذہبی و ثقافتی رسومات اور دين اسلام كے اصولوں پر بحث كی گئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ كتاب كی اشاعت كا مقصد دينی اور تاريخی علوم میں اساتيد كی مدد كرنا ، دين اسلام كے اصلی اصولوں اور قواعد كو دوسروں تك پہنچانا ہے۔ اسی غرض سے كتاب میں تاريخ ، اصول، اور مناسك دين، ثقافتی رسومات ، اخلاقی اصول، اسلامی نقطہ نگاہ سےاعمال كی اہميت ،انسانوں كے باہمی تعلقات اور ذمہ داريوں كوبيان كيا گيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب كے ايك حصہ میں دين اسلام كی تاريخ كے ذيل میں پيغمبر اسلام كی قبل از بعثت زندگی، آپ كا خاتم الانبياء ہونااور قرآن كا معجزہ ہونا بيان كيا گيا ہے۔ اصول دين كی بحث میں توحيد ، معاد اور عدل كو زير بحث لايا گيا ہے۔ مناسك دين كی فصل میں اعمال كے ذيل میں نماز اور مسلمانوں كی زندگی میں اس كی اہميت ، زكات، حج، شوہر اور بيوی كی ذمہ دارياں، اولاد اور والدين كے حقوق وغيرہ كو بيان كيا گيا ہے۔ انھوں نے اس كتاب میں ايك مزيد فصل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسلام میں علم و دانش كی اہميت كو سامنے ركھتے ہوئے ايك فصل اس عنوان سے مخصوص كی گئی ہے۔ كتاب میں روس میں اسلام كے ورود كو بيان كيا گياہے۔ كتاب كے آخر میںقرآنی سورتوں كی فہرست اور ان كی آيات كی تعداد كو بھی تفصيل سےبيان كيا گيا ہے۔
338412
نظرات بینندگان
captcha