بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے انفارميشن ويب سائٹ " صبانیٹ" سے نقل كيا ہے كہ يمن كے شہرالمكلا، میں "اسلامی ممالك كی صنعتیں " كے موضوع پرمنعقد سيمينار میں مہاتير محمد نے كہا كہ ميری اسلامی ممالك سے گزارش ہے كہ وہ ڈالر كی بجائے دينار كی پاليسی كو اپنائیں انھوں نے " صنعتی ترقی كےمواقع" كے عنوان سے مقالہ بھی پيش كيا جس میں كہا گيا تھا كہ اسلامی دنيا اپنے بے پناہ معدنی وسائل كو استعمال كر كے حيرت انگيز اقتصادی ترقی كر سكتی ہے۔ ياد رہے كہ مہاتير محمد سن ۲۰۰۶ میں ايرانی صدر سےہونے والی گفتگو میں " اسلامی كرنسی دينار" كی اصطلاح استعمال كر چكے ہیں۔
338440