امريكی مسلمانوں نےكھلے خط كے ذريعہ اوباما كو اپنےمطالبات پيش كیے

IQNA

امريكی مسلمانوں نےكھلے خط كے ذريعہ اوباما كو اپنےمطالبات پيش كیے

11:27 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724893
بين الاقوامی گروپ: ۲۹ دسمبر كو امريكا میں مسلمانوں كی كمیٹی نے واشنگٹن كے پريس كلب میں پريس كانفرنس كے دوران كھلے خط كے ذريعہ امريكا كے نومنتخب صدر بارك اوباما كو اپنے مطالبات پيش كیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے بين الاقوامی خبررساں ادارے " IINA" سے نقل كيا ہے كہ امريكی اسلامی رابطہ كمیٹی نےكہا ہے كہ وہ منتخب صدر سے مطالبہ كرتے ہیں كہ مسلمانوں كی ہر شعبہ میں میں حمايت كی جائے۔ امريكی اسلامی رابطہ كمیٹی كےجاری كردہ بيان كے مطابق امريكی مسلمان اس بات كے بھی خواہاں ہیں كہ ملكی ترقی ، شہری اور انسانی حقوق كے دفاع نيز سياسی ، اقتصادی ، اجتماعی اور دينی سرگرميوں میں بھر پور كردار كریں۔ امريكی مسلمانوں كی كمیٹی ﴿AMT﴾ ۱۱ مختلف اسلامی اداروں سے مل كر تشكيل پائی ہے۔ جن میں فسلطين منافع كا دفاع كرنے والے امريكی مسلمان ﴿AMP﴾ امريكی اسلامی رابطہ كمیٹی ﴿CAIR﴾ اسلامی سركل براے شمالی امريكا ﴿ICNA﴾ شامل ہیں جبكہ حمايت اسلامی شمالی امريكا ﴿ISNA﴾،مسلمانوں كی مجلس قومی امور ﴿MPAC﴾ اور اسلامی تعليماتی مركز " آرنج كانٹی" ﴿IEC﴾ اس كمیٹی كی نگرانی كے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
339521

نظرات بینندگان
captcha