يورپی مما لك كی جانب سے اسرائيل كے حالیہ حملوں پر شديد غم و غصہ كا اظہار

IQNA

يورپی مما لك كی جانب سے اسرائيل كے حالیہ حملوں پر شديد غم و غصہ كا اظہار

11:16 - December 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1724898
بين الاقوامی گروپ: غزہ پر اسرائيل كی جانب سے كیے جانے والے حالیہ حملوں اور ان كے نتيجے میں سينكڑوں افراد كے جاں بحق اورزخمی ہونے پر روس اور يورپی ممالك نے اپنے اپنے جاری كردہ بيان میں بھر پور مذمت كرتے ہوئے قتل و غارت كے فوری خاتمہ كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے " Sana" سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے صدر نيكولس سركوزی كی طرف سے جاری كردہ بيان میں اسرائيل كی جانب سے حملوں پر اظہارافسوس اور جاں بحق ہونے والے افراد كے عزيزوں سے اظہار ہمدردی كيا گيا ہے اور ساتھ ہی اسرائيل سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ فوری طور پر اپنے حملے بند كرے۔ يورپی خارجہ پاليسی كے اعلی سربراہ خاوير سولانہ نے بھی اسرائيل كے بڑہتے ہوئے حملوں پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ فوری طور پر غزہ پر حملوں كو بند كيا جائے۔ روس كے وزير خارجہ نے ايك بيان میں اسرائيل سے حملہ بند كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔ حكومت برطانیہ نے بھی اسرائيلی حملوں كےخاتمہ كامطالبہ كيا ہے۔ ناروے كے نائب وزير كارجہ نے " الجزيرہ" چينل كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی حملوں اور مظلوم فلسطينيوں كے بہيمانہ قنل كی مذمت كرتےہیں اور غزہ میں شديد غذائی قلت كے دوران اسرائيلی فوج كی جانب سے خوراك كی فراہمی میں مشكلات كھڑی كرنا نا قابل قبول ہے۔
339391

نظرات بینندگان
captcha