بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے قدس پريس نيوز ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ اسلامی تنظيم كے سربراہ احمد الراوی نے اپنےبيان میں غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ اور بہيمانہ حملوں كے نتائج سے بھی خبر دار كيا۔ انھوں نے اسرائيل كے حالیہ حملوں كو انسانيت اور تمام بين الاقوامی قوانين كی مخالفت قرار ديا اورعالمی انسانی حقوق كی تنظيموں اور عالمی معاشرہ سے درخواست كی كہ اس ظلم او بربريت كے خلاف اٹھ كھڑے ہوں۔ الراوی نے حكومت برطانیہ اور يورپی يونين سے تقاضا كيا ہے كہ وہ اس سلسلے میں اپنا واضح اور قطعی موقف پيش كریں۔ آخر میں انھوں نے برطانیہ میں مقيم مسلمانوں اور اسلامی اداروں سےمطالبہ كيا كہ انسانی ہمدردی كےتحت غزہ كے بسنے والوں كی مدد كریں ۔
339319