عمان: خليجی ممالك كی تنظيم برای باہمی تعاون كا غزہ كے بارے میں اجلاس

IQNA

عمان: خليجی ممالك كی تنظيم برای باہمی تعاون كا غزہ كے بارے میں اجلاس

11:43 - January 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1725933
بين الاقوامی گروپ: عمان كے دارالحكومت " مسقط" میں حالیہ اسرائيلی حملوں كے بعد پيش آنے والی صورت حال كے تناظر میں خليجی ممالك كی باہمی تعاون كی تنظيم كا اجلاس منعقد كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "رویٹرز العربیہ" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ عمان كے وزير اطلاعات و نشريات اور منتظم كمیٹی كے انچارج " حمد الراشدی" نے خبررساں ادارے سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس كا مقصد غزہ كے محاصرہ اور اسرائيلی ہوائی حملوں كا تجزیہ كرنا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اجلا س كے شركاء حملوں كو روكنے اور غزہ كے بے گناہ عوام كے قتل عام كو ختم كروانے كےلیے مناسب اقدامات كا جائزہ لیں گے۔ حمد الراشدی نے كہا كہ اجلاس دو روز تك جاری رہے گا۔ جس میں مذكورہ مسائل كے علاوہ تنظيم كی طرف سے مشتركہ بازار اور مشتركہ كرنسی پر بھی بات كی جائے گی ۔ خليجی ممالك كی تنظيم برای تعاون ايك سياسی اور معاشی ادارہ ہےجس میں سعودی عرب ، عرب امارات، عمان ، قطر، بحرين اور كويت شامل ہیں۔
340059

نظرات بینندگان
captcha