لندن: وحدت اسلامی كانفرنس میں غزہ پر اسرائيلی حملوں كا جائزہ

IQNA

لندن: وحدت اسلامی كانفرنس میں غزہ پر اسرائيلی حملوں كا جائزہ

11:43 - January 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1725935
بين الاقوامی گروپ: لندن میں وحدت اسلامی كے عنوان پر منعقد كی گئی دوسری عالمی كانفرنس كے شركاء نے غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ اور غير انسانی حملوں كا جائزہ ليا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "صوت العرق" ويب سائٹ نے لكھا ہےكہ لندن میں وحدت اسلامی عالمی كانفرنس كے دوسرے روز لبنانی مسلم علماء اتحاد كے سربراہ شيخ احمد الزين، عراقی حزب اسلامی " الدعوۃ" كے رہنما شيخ عبدالحليم الزہيری، لبنانی شيعہ مرجع تقليد آيت اللہ محمد حسين فضل اللہ كے خصوصی نمائندہ سيد محمد الحكيمی، عراقی نائب وزير ثقافت جابرالجابری اور كويتی دانشور جمال الشطی كے علاوہ كئی محققين اور ماہرين نے شركت كی اور غزہ پر اسرائيلی جارحيت پر تبادلہ خيال كيا۔ كانفرنس كے " دوسرے روز جن مسائل كو زير بحث ليا گيا ان میں " وحدت اسلامی كو در پيش چيلنجز " اتحاد و يكجہتی میں دينی شخصيات كا كردار " وغيرہ شامل تھے، یہ كانفرنس ۲۷ دسمبر سے ۲۹ دسمبر تك لبنان میں منعقد ہوئی۔
340099

نظرات بینندگان
captcha