دنيا كی خاموشی اسرائيلی جارحيت كا سبب

IQNA

دنيا كی خاموشی اسرائيلی جارحيت كا سبب

11:49 - January 01, 2009
خبر کا کوڈ: 1725943
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كی وحشيانہ كاروائيوں پر انسانی حقوق كی عالمی تنظيموں كی خاموشی مزيد حملوں كا سبب بن سكتی ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'') تقريب مذاہب اسلام كونسل كے شعبہ تعلقات عامہ كے مطابق آيت اللہ محمد علی تسخيری نے كونسل كے اركان ، علماء اور عالم اسلام كے دانشور حضرات سے ايك خط میں كہا ہے كہ اسرائيل در حقيقت فلسطينی قوم كی نسل كشی كے درپےہے جو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق كی كھلی خلاف ورزی ہے۔ آيت اللہ تسخيری نے واضح كيا كہ حالیہ كاروائياں دنيا كے نقشہ پر ايك نئے مشرق وسطی كو پيش كرنے كی كوشش ہے انھوں نے كہا اگر عرب اور اسلامی حكومتیں اسرائيلی جارحيت كا منہ توڑ جواب ديتیں تو كبھی بھی اسرائيل اور امريكا كو یہ جرات نہ ہوتی كہ وہ فلسطينی عوام كا قتل عام كر سكتے آخر میں انھوں نے اس واقعہ كی مذمت كرتے ہوئے تمام عالمی تنظميوں خاص طور پر اسلامی سربراہی كانفرنس، علماء، دانشور اور حريت پسندوں سےمطالبہ كيا كہ اس ظلم ستم اور نا انصافی كا راستہ روكیں۔
341022

نظرات بینندگان
captcha