(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ " GULF DALIY NEWS" كے مطابق اسلامك انفارميشن سنٹر بحرين نے ۱۰ محرم الحرام تك تمام "Non Arab" مسلمانوں كے لیے عارضی امام بارگاہ كا انتظام كيا جس میں تمام پروگرام انگلش میں منعقد ہو رہے ہیں۔ اس امام بارگاہ كے منتظم اعلی مسعود جھرمی نے بتايا كہ پروگرامز تقرير اور سوال و جواب كی صورت میں ہوں گے تاكہ عاشورا اور شہادت امام حسين كو سمجھنے میں مدد مل سكے۔ انھوں نے كہا كہ امام بارگاہ مں نو مسلم افراد كے لیے ايك پروگرام رد عمل بھی پيش كيا جائيگا جس میں یہ افراد امام حسين كےبارےمیں اپنی آرا پيش كریں گے۔
341056