اسرائيلی حملے فسلطينيوں كوحكومت بنانے سے روك نہیں سكتے

IQNA

اسرائيلی حملے فسلطينيوں كوحكومت بنانے سے روك نہیں سكتے

13:15 - January 03, 2009
خبر کا کوڈ: 1726524
بين الاقوامی گروپ:اسرائيل كی جارحيت اور ظلم فلسطينيوں كو اپنی آزاد رياست كہ جس كا دارالحكومت بيت المقدس ہو گا، كےقيام سے روك نہیں سكتے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "الجزيرہ" كےمطابق فرانس كے اخبار لوسانيتھ (L, Humanile" نے اپنے تجزیہ میں كہا ہے كہ اسرائيل غزہ میں قتل عام سے یہ ظاہر كرنا چاہتا ہے كہ مستقبل میں فلسطينی رياست كا قيام ايك ناممكن كام ہے۔ بعض مغربی اور عرب حكومتوں كی اسرائيلی حمايت پر اخبار نے تعجب كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ دنيا میں ايسا كون سا ملك ہے جس میں كچھ ہی دير میں ۳۰۰ سے زيادہ لوگوں كوتہہ تيغ كر ديا جائے ؟ اخبار نےكہا ممكن نہیں مٹھی بھر فلسطينی جوان اسرائيلی حكومت كے لیے خطرہ بن سكیں كيونكہ اسرائيل دنيا كی پانچ بڑی فوجی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے۔ تجریہ میں بيان كيا گيا ہےكہ اسرائيل مشرق وسطی میں امن و امان كا خواہاں نہیں ہے،وہ پچھلے پچاس سال سے فلسطينی مزاحمت كو ختم كرنے میں مكمل طور پر نا كام رہا ہے۔
341759
نظرات بینندگان
captcha