(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") متحدہ عرب امارات كے خبررساں ادارے (WAM) كے مطابق اقوام متحدہ كے عالمی ادارہ صحت نے خبردار كيا ہے كہ اگر وقت پر طبی سہولتیں نہ پہنچائی گئیں تو بہت سے لوگوں كے ہلاك ہونے كا امكان ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسرائيل سے مطالبہ كيا كہ وہ غزہ پر حملے بند كرے اور وہاں بسنے والے افراد كو ضروريات زندگی كی اشياء كی فراہمی ممكن بنائے۔ دوسری طرف يونيسيف نے حملوں كے نتيجہ میں بچوں پر پڑنے والے اثرات كا ذكر كرتے ہوئے تمام تنظيموں سےمطالبہ كيا ہے كہ وہ بچوں كے سلسلے میں بنائے گئے عالمی قوانين كا احترام كریں اور بچوں تك اپنی امداد بھيجیں كيونكہ غزہ كی نصف آبادی بچوں پر مشتمل ہے۔ (Unicef) نے اپنے بيان میں غزہ میں بسنے والے لوگوں كے لیے غذائی اور طبی امداد كی فوری فراہمی پر زور ديا ہے۔
341645