حماس: تمام فلسطينی مساجد میں اسرائيل كے خلاف احتجاج كيا جائے

IQNA

حماس: تمام فلسطينی مساجد میں اسرائيل كے خلاف احتجاج كيا جائے

12:36 - January 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1727212
بين الاقوامی گروپ: حماس اسلامی تحريك نے ايك بيانیہ صادر كيا ہے۔ جس میں فلسطينی عوام سے مطالبہ كيا گيا ہے۔ كہ وہ تمام فلسطينی مساجد میں اسرائيل كے خلاف صدائے احتجاج بلند كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق" Lemonde"اخبار نےلكھا ہے كہ حماس نے اسرائيل كے فضائی حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے فلسطينی عوام كو دعوت دی ہے ،كہ وہ تمام مساجد سےاسرائيل كے خلاف صدائے احتجاج بلند كریں۔ اسرائيلی حكام نے حماس كے اس بيان پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا كہ جمعہ كے دن نماز جمعہ میں صرف وہی افراد شريك ہو سكتے ہیں جن كی عمر پچاس سال يا اس سے زيادہ ہو اور ان كے پاس اسرائيل كی طرف سےديا گيا كارڈ ہو البتہ خواتين كا نماز میں شريك ہونا ممنوع نہیں ہے۔
342469

نظرات بینندگان
captcha