يمن میں "اسلام اورجد ت پسندی" كے عنوان پر عالمی سيميمنار

IQNA

يمن میں "اسلام اورجد ت پسندی" كے عنوان پر عالمی سيميمنار

12:35 - January 04, 2009
خبر کا کوڈ: 1727216
بين الاقوامی گروپ: " اسلام میں جدت پسندی كی ضرورت ، مقاصد اور اصولوں پر عالمی سيمينار كا انعقاد يمن كے دارالحكومت " صنعا" میں كيا جا رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار" الوطن" نے لكھا ہےكہ اس عالمی سيمينار كا انعقاد اسلامی يونيورسٹی اور يمن كی صنعا اور الايمان يونيورسٹی كےتعاون سے كيا جا رہا ہے۔ يمن كی صنعا يونيورسٹی كے وائس چانسلر " خالد طميم" نے كہا كہ سيمينار میں ۴۰ پروفيسرز اور اسكالرز شريك ہوں گے جو اسلامی افكار میں جدت پسندی كے مقاصد اور ضرورت پر تبادلہ خيال كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ سيمينار میں اسلامی افكار میں جدت پسندی كےعلاوہ اسلامی فقہ اور فقہا كی طرف سے زير بحث لائے گئے دوسرے مسائل كا تجزیہ بھی كيا جائے گا۔
342416
نظرات بینندگان
captcha