بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "صوت العراق" نے لكھا ہے كہ بينك كی تمام سرگرمياں اسلامی تعليمات كے مطابق ہوں گی اور بينكاری سہوليات كو اسلامی احكام كی روشنی میں بلاسود پيش كيا جائے گا۔ انھوں نے كہا كہ كربلا كا "ايلاف بينك" ترقياتی كاموں میں سرمایہ كاری بھی كرے گا۔ " ايلاف" اسلامی بينك كےترجمان" باسل علی" نے اس حوالے سے كہا كہ یہ بينك عراقی شہريوں كے سرمائے سے ترقياتی كاموں میں سرمایہ كاری كر كےحاصل ہونے والے منافع كو شريعت كی روشنی میں بينك ممبران تك پہنچائے گا۔
342494