(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" ) (Sodonline.sm) كے مطابق ادارہ نے غزہ پر اسرائيلی حملوں كی شديد مزمت كرتے ہوئے حملوں كو مسلمانوں كی نسل كشی قرار ديا۔ بيان میں آيا ہے كہ اسرائيل مسلسل ہوائی حملوں كےبعد اب زمينی حملے كرنے كی تياری كر رہا ہے اس لیے ہم انسانی حقوق كی تمام تنظيموں سےبھر پور اپيل كرتے ہیں كہ وہ اس وحشيانہ قدم كو روكنے میں اپنا كردار ادا كریں۔ ادارہ نے بيان میں مسلمانوں كو فلسطينی كے دفاع دعوت دی اور اس بات پر زور ديا كہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے كہ مسلمان متحد ہو كر غزہ كی آزادی كے لیے كمربستہ ہوجائیں ۔ ہمارا دينی اور اخلاقی فريضہ ہے كہ ہر مظلوم مسلمان كی مدد كریں اور یہی ہمارے " نبی مصطفٰے (ص)" كی تعليمات ہیں۔
342415