بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قطر كے اخبار " الشرق" كے مطابق بيان میں انسانی حقوق كے علمبردار معاشروں سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اسرائيل كی اس كھلی جارحيت اور سفاكيت كو روكنےمیں اپنا كردار ادا كریں۔ مركز نے اسرائيل كی حالیہ وحشيانہ كاروائيوں كو نسلی تعصب قرار ديتے ہوئے واضح كيا ہے كہ ايسے گھناونے فعل كی نہ تو كوئی دين يا مذہب اجازت ديتا ہے اور نہ ہی عالمی قوانين۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ غير انسانی اور غير اخلاقی اقدامات نہ فقط انصاف كے منافی ہیں بلكہ عالمی امن عامہ كے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سكتے ہیں۔ آخر میں عرب حكام كی بے حسی پر اظہار افسوس كرتےہوئے اس امر كی طرف بھی اشارہ كيا كہ اسرائيل كی جانب سے حالیہ حملے مختلف اديان اور تہذيب و ثقافت ركھنے والے افراد كے مابين امن و امان اور مسالمت آميز زندگی كے سلسلے میں كی جانی والی كوششوں كو نقصان پہنچا سكتے ہیں۔
341667