بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق عرب امارات كی خبررسان ايجنسی" WAM" نےكہا ہے كہ مظاہرين نے فلسطينی پرچم ، اسرائيلی حملوں میں شہيد ہونے والے بچوں كی تصاوير اور كتبے اٹھا ركھے تھے۔ جن پر اسرائيل كےخلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔ مظاہرين نےاسرائيل كےخلاف زبردست نعرہ بازی كی اور اسرائيلی حكومت كو وحشی اور دہشت گرد كہا۔ مظاہرين نے اسرائيل كی وحشيانہ كاروائيوں پر عالمی اداروں كی خاموشی كی بھی مذمت كی اور اقوام متحدہ اور سلامتی كونسل سےمطالبہ كيا كہ وہ فورا اسرائيلی جارحيت كو روكنے كےلیے چارہ جوئی كریں۔ اسلامی تنظيموں نے اسرائيلی جارحيت كے خلاف پمفلٹ بھی تقسيم كیے اور يورپی يونين سے مطالبہ كيا كہ اسرائيل پر سياسی اور اقتصادی دباو بڑھايا جائے تاكہ وہ اس كھلی دہشت گردی سے باز آ جائے۔ اس سے پہلے بھی آسٹريا كی مختلف تنظيموں نے امريكی اور اسرائيلی سفارت خانوں كے سامنے مظاہرے كیے تھے۔
342899