بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق "المصری اليوم" اخبار نے لكھا ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے فارغ التحصيل طلباء كے عالمی اجلاس كے بعد نيوز كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مغرب میں ايسے دين كی عملداری ہے جس كی نمائندگی ویٹيكن اور بے دينی مغربی طبقہ كررہا ہے جن كا مشتركہ ہدف اسلامی تمدن كو نابود كرنا دكھائی ديتا ہے ۔ الطيب نے اسلامی گفتگو پر مشتمل اجلاسوں پر بھی تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ یہ نمائشی اجلاس ہیں جن كے نتائج نہ ہونے كے برابر ہیں۔ انھوں نےمسلمانوں كو صحيح افكار سے مستفيد ہونے كی تلقين كی اور كہا كہ ہمیں انہی صحيح افكار كی پشت پناہی كرتے ہوئے دين تبليغ كے فرائض انجام دينا چاہیے۔ الطيب نےكہا كہ الازہر كوئی تبليغی گروہ نہیں ہے بلكہ یہ تعليمی ادارہ ہے اور اسےكسی سياسی يا حكومتی محكمے كے خلاف كام نہیں كرنا چاہیے۔
342880