كربلا كے عيسائيوں كی عزاداری امام حسين (ع) میں شركت

IQNA

كربلا كے عيسائيوں كی عزاداری امام حسين (ع) میں شركت

11:52 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727762
بين الاقوامی گروپ: عراق میں آباد عيسائی اور ستارہ پرست برادری كربلا میں عزاداری امام حسين كے پروگراموں میں بھر پور شركت كرے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق "الفرات" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ حرم مقدس امام حسين (ع) كے جوائنٹ سيكرٹری" افضل الشامی" نے اس حوالے سے كہا ہے كہ عراق میں آباد كئی عيسائی اور ستارہ پرست شہر كربلا میں منعقد كی جانے والی عزاداری كی مجالس اور جلوسوں میں شركت كریں گے۔ انھوں نے كہا كہ عيسائی بھی كالے علم اٹھا كر عراقی شيعوں كے شانہ بشانہ جلوسوں میں شريك ہوں گے۔ افضل الشامی نے مزيد كہا كہ بغداد كے علاقے " النعيریہ" كی انجمن حبيب بن مظاہر الاسدی كے ماتمی جلوس میں اہل سنت ، عيسائی اور ستارہ پرست لوگ بھی شريك ہوتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ مختلف اديان اور مذاہب كے پيروكاروں كا عزاداری سيدالشہداء كےجلوسوں میں شريك ہونا ان كے تحريك عاشورہ سے متاثر اور حريت پسند ہونے كی دليل ہے۔
342955
نظرات بینندگان
captcha