قاہرہ میں " اسلام اور مغرب كے مابين گفتگو" كے موضوع پرعالمی اجلاس

IQNA

قاہرہ میں " اسلام اور مغرب كے مابين گفتگو" كے موضوع پرعالمی اجلاس

12:04 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727793
بين الاقوامی گروپ: اسلام اور مغرب كے درميان گفتگو كے لیے مصر كے شہر قاہرہ میں عالمی اجلاس شروع ہو گيا ہے۔ اجلاس كا انعقاد الازہر يونيورسٹی كےتعاون سے كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق مصری اخبار " الاخبار" نےلكھا ہے كہ عالمی اجلاس میں دنيا كےمختلف ممالك كے مسلمان اور عيسائی رہنما ، دانشوراور قاہرہ میں موجود عرب ممالك كے سفيرشركت كریں گے۔ شركاء اجلاس میں اديان اور تہذيبوں كے عنوان پر تبادلہ خيال كریں گے۔ الازہر يونيورسٹی كے سربراہ " احمد الطيب" نے اس حوالے سے كہا ہےكہ تين روزہ اجلاس كے انعقاد كا مقصد مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان رائج نادرست خيالات كا ازالہ اور دنيا میں مسالميت آميز زندگی اور صلح وآشتی كو عام كرنا ہے۔ انھوںنے مزيد كہا كہ اجلاس كا ايك اہم مقصد الازہر انسٹیٹيوٹ اور مغربی اداروں كےمابين تعلقات كو مستحكم كرنا ہے۔ الازہر يونيورسٹی كے وائس چانسلر نے " عبدالدايم نصير" نے كہا كہ اجلاس كے شركا اديان كے پيروكاروں كےدرميان بہترتعلقات، شدت پسندی اور تعصب وغيرہ پر تبصرہ كریں گے۔
342844
نظرات بینندگان
captcha