(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") خبررساں ويب سائٹ "الجزيرہ نیٹ" كے مطابق عالمی ادارے نے ۳ جنوری كو جنينوا میں ايك بيان جاری كيا جس میں كہا گياق ہے كہ امريكا غزہ پر اسرائيلی جارحيت كی كھلی حمايت كرتے ہوئے بحران كی ساری ذمہ داری حماس كے گلے ڈال رہا ہے۔ بيان میں آيا ہے كہ اسرائيل كی امريكی حمايت سے علاقہ كے حالات مزيد خراب ہو رہے ہیں اور غزہ ايك بہت بڑی تباہی كے دہانے پر كھڑا ہے۔ ادارہ كی طرف سے اسرائيلی فوجيوں كو جديد ترين اسلحے كی فراہمی كے حوالے سے اظہار تشويش كيا گيا اور امريكا سے مطالبہ كيا گيا كہ وہ اسرائيل كو اسلحے كی فراہمی بند كرے اور انسان دوستی كی بنياد پر دنيا بھر سے آنے والے امدادی سامان كےلیے محاصرہ ختم كرتے ہوئے غزہ كے راستے كھولے جائیں۔
342751