بحرين میں " فلسطين كی حمايت" كے لیے قومی كمیٹی كی تشكيل

IQNA

بحرين میں " فلسطين كی حمايت" كے لیے قومی كمیٹی كی تشكيل

12:36 - January 05, 2009
خبر کا کوڈ: 1727821
بين الاقوامی گروپ: بحرين كے سلطان" حمد بن عيسی آل خليفہ " كی طرف سےغزہ كے لوگوں سے يكجہتی كے لیے قومی كمیٹی كی تشكيل كا اعلان كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" بحرين كی سركاری خبررساں ايجنسی " GNA" كےمطابق بحرين كے فلاحی ادارہ كے سربراہ " مصطفی السيد" نے بتايا ہے كہ یہ كمیٹی فلاحی ادارے الملكیۃ كے زير نگرانی غزہ كے لوگوں كے لیے امدادی كام انجام دے گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قومی كمیٹی كے ساتھ ادارہ ہلال احمر كا تعاون رہے گا جس سے بحرينی عوام غزہ كے لوگوں كے لیے انسانی ہمدردی كی بنياد پر امداد بھيج سكیں گے۔ مصطفے السيد نے واضح كيا كہ بحرين كے شہزادہ ناصربن احمد آل خليفہ كو كمیٹی كا صدر منتخب كيا گيا ہے تاكہ فلسطينی عوام تك امداد كی رسائی جلد از جلد عمل میں لائی جا سكے۔ علاوہ ازیں بحرين كے وزير خارجہ نے اسرائيل كے حالیہ حملوں كی شديد مذمت كرتے ہوئے اسے ايك غير انسانی فعل قرار ديا۔ انھوں نے كہا كہ فلسطينی عوام كے لیے فلسطينی حكومت كا قيام ان كا بينادی حق ہے اور اس كے حصول كے لیے تمام فلسطينی تنظيموں كو متحد ہو كر كوششیں كرنا ہوں گیں۔
342895
نظرات بینندگان
captcha