بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " world bulletin" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ تركی كی پارليمنٹ كے ترجمان " كاكسل ٹوپٹن" نے اسلامی سربراہی كانفرنس كی پارليمانی كمیٹی كی اتنظامیہ سے ايك خط كے ذريعہ ہنگامی اجلاس كا مطالبہ كيا تھا، اجلاس میں اسلامی سربراہی كانفرنس كی پارليمانی كمیٹی كے ممبران شريك ہوئے اورفلسطين كےشہر غزہ پر اسرائيل كےجارحانہ حملوں سے پيدا ہونے والی صورت حال كا جائزہ ليا گيا۔ اسلامی سربراہی كانفرنس كی پارليمانی كمیٹی پچاس ممبران ہیں جن میں سے تركی ، نائيجيريا، مصر ، مالی، آذربائيجان، ايران، الجزائر،سعودی عرب، چاڈ وبنين شامل ہیں۔ اس سے پہلےOIC كاايك ہنگامی اجلاس سعودی عرب كے شہر جدہ میں بھی منعقد ہو چكا ہے جس میں تنظيم كے وزرائے خارجہ نے حالات كا جائزہ ليا تھا۔
343555