اسلامی ممالك كےوزرائے خارجہ: سلامتی كونسل اسرائيلی حملے ركوانے كےلیے وفد روانہ كرے

IQNA

اسلامی ممالك كےوزرائے خارجہ: سلامتی كونسل اسرائيلی حملے ركوانے كےلیے وفد روانہ كرے

12:28 - January 08, 2009
خبر کا کوڈ: 1728254
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس كے ممبر اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ نےسعودی عرب كے شہر جدہ میں ہنگامی اجلاس كے بعد بيان میں كہا ہے كہ سلامتی كونسل اسرائيل كے وحشيانہ حملے ركوانے كےلے جلد از جلد غزہ وفد روانہ كرے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا") "الجزيرہ نیٹ" ويب سائٹ كے مطابق بيان میں كہا گيا ہے كہ سلامتی كونسل نے غزہ پر اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كے بارے میں جو موقف اپنايا ہے۔ اس سےمعلوم ہو رہا ہے كہ یہ ادارہ اپنی ذمہ داری ادا كرنےمیں ناكام ہو چكا ہے۔ شركاء نے اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی كا اجلاس بلانے كا مطالبہ كيا تاكہ اس اجلاس كےذريعہ اسرائيلی جنايات كو روكا جا سكے۔ اسی طرح كا ايك ہنگامی اجلاس اسلامی ممالك كے سفراء كا جنيوا میں بھی ہوا جس میں اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل سےمطالبہ كيا گيا كہ وہ غزہ میں انسانی حقوق كی پامالی پر ٹھوس اقدامات كرے۔اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ نے اپنے بيان میں اس بات پر بھی زور ديا كہ مختلف فلسطينی گروہ اپنے اندرونی اختلافات كو ختم كر كے موجودہ حالات میں قومی وحدت كا مظاہرہ كریں اور اسرائيلی جارحيت كےسامنے متحد ہو كر دفاع كریں۔ وزرائے خارجہ نے غزہ كے تمام راستوں كو امدادی كاروائيوں كے لے كھولنے كی بھی اپيل كی تاكہ زخميوں اور غزہ میں پھنسے ہوئے لوگوں كو بروقت امداد پہنچائی جا سكے۔
343515

نظرات بینندگان
captcha