(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا ") روزنامہ"Daily Triumph" كے مطابق مقابلے نائيجيريا كے صوبہ " ادو" كی طرف سے اور " عثمان فديو" يونيورسٹی كے شعبہ اسلاميات كے تعاون سے منعقد ہورہے ہیں۔ ان مقابلوں كے منتظم " حاجی عثمان ابوذر" نے نائيجيريا نيوز ايجنسی كو انٹرويو ديتے ہوئے بتايا كہ ملك كے ۲۹ صوبوں سے ہر صوبہ سے دس افراد ان مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے انتظامات كے حوالے سے بتايا كہ مقابلوں كے بہتر انداز میں انعقاد كے لیے مناسب اقدامات كیے گئےہیں۔ یہ مقابلے نائيجيريا كے صوبہ" باوچی" كی فیڈرل انڈسٹريل يونيورسٹی میں منعقد ہورہے ہیں۔ جو ۱۳ جنوری تك جا رہیں گے۔
344622