(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا ") روزنامہ " الشرق الاوسط" كے مطابق گزشتہ دنوں اسرائيل كے F16 طياروں كی بمباری كے نتيجہ مں شہر " بيت لاہيا" كی مسجد " ابراہيم المقادمۃ" شہيد ہو گئی اور يوں اسرائيلی بمباری سے شہيد ہونے والی مساجد كی تعداد ۱۴ ہو گئی ہے۔ اس حملے میں ۱۶ نمازی شہيد اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں كے بعد كچھ لوگوں نے نماز گھروں میں ادا كرنی شروع كر دی تھی ليكن اب پھر لوگوں كی بہت بڑی تعداد مساجد میں آ كر با جماعت نماز ادا كر رہی ہے۔ دوسری طرف مسلمانوں كی بے حسی كا مذاق اڑاتے ہوئے بعض اسرائيلی ذرائع ابلاغ نے تعجب كا اظہار كيا ہے كہ اتنی مساجد كی شہادت كے بعد ہمیں توقع تھی كہ عربوں يا مسلمانوں كی طرف سےشديد رد عمل ديكھنے كو ملے گا۔
344252