"توحيد اور معاشرتی ہماہنگی" كے موضوع پر پيرس میں بين الاقوامی كانفرنس

IQNA

"توحيد اور معاشرتی ہماہنگی" كے موضوع پر پيرس میں بين الاقوامی كانفرنس

13:08 - January 10, 2009
خبر کا کوڈ: 1728901
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے دارالحكومت پيرس میں بين الاقوامی اسلامك تھاٹ كے ادارہ (IIIT) كی طرف سے " توحيد اور معاشرتی ہماہنگی" كےموضوع پر ايك كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا") IIIT FRANCE كے مطابق كانفرنس میں شريك افراد ، معنويت روحانيت ،انسان اوراس كا معاشرتی كردار، خود شناسی ،خدا تك پہنچنے كے راستے اور ديگر موضوعات پر اظہار خيال كریں گے۔ كانفرنس میں دنيائے اسلام كے دو عظيم دانشوروں مونا ابوالفضل اور عبدالوہاب المسيری كو ان كی خدمات كے اعتراف میں خراج عقيدت بھی پيش كيا جائے گا۔ یہ دونوں شخصيات گزشتہ سال انتقال كر چكی ہیں۔ مونا ابوالفضل نےسياسيات كی تعليم حاصل كی ليكن اسلامی معاشرے اور مسلمانوں كو تہذيبی حوالے سے قريب كرنے كے لیے زيادہ تر اسلامی اور معاشرتی علوم كے تقابلی مطالعہ میں مشغول رہے ۔ عبدالوہاب المسيری انگريزی ادب كے ماہرتھے۔ پوسٹ موڈرنزم صیھونزم سے ليكراسلام تك، فلسطين كی تحريك آزادی وغيرہ پر مختلف تحقيقات انجام دیں اور ساری عمر اسی كوشش میں رہے كہ مسلمان اتحاد و اتفاق كا راستہ اپنائے رہیں۔
344605

نظرات بینندگان
captcha