بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "محيط " ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ الازہر علماء محاذ نے ايك بيان صادر كيا ہے جس میں شيخ الازہر سيد محمد طنطاوی پر اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں اپنائے گئے موقف كوتنقيد كا نشانہ بنايا گيا ہے۔ علمائے الازہر نے دنيائے عرب كے ذرائع ابلاغ پر بھی تنقيد كی جہنوں نے فلسطينی مجاہدين كی خبروں كو درست انداز میں پيش نہیں كيا ہے۔ الازہر كی طلباء تنظيم نے بھی تمام عالمی اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنی ذمہ داری كا احساس كریں اور غزہ مں اسرائيلی جارحيت كو بند كروانے كے لیے ٹھوس اقدامات كریں۔ علماء اور دنيائے اسلام كےدانشوروں نے اسرائيل كےغزہ پر حملے كی پہلے روز سے ہی مذمت كی تھی اور شيخ الازہر نے بھی گذشتہ ہفتے اسرائيل كی طرف سے نسل كشی پر مشتمل جارحيت كو عالمی قوانين كے سراسر خلاف قرار ديا تھا۔
345244