عبدالرسول عبائی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كرتے ہوئےكہا كہ صیہونی وہ قوم ہیں جنہیں مومنين سے ہميشہ بغض و كينہ اور دشمنی رہی ہے۔ جس پر قرآنی آيت " قالوا ربنا اللہ ثم استقاموا" دلالت كرتی ہے۔ قرآن میں ہر چيز كو صحيح اورواضح اندازمیںبيان كرديا گيا ہے اور یہوديوں كے بارے میں كہا گيا ہے كہ یہ زمين پر فساد كرنے والے ہیں۔ عبد الرسول عبائی نے فلسطينی عوام كی مزاحمت اور استقامت كی كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ خداوند متعال يقينا ان جوانوں كی نصرت فرمائے گا یہ لوگ قرآن كے حقيقی محافظ ہیں جب بھی حماس كے رہنما اسماعيل ہنیہ غزہ كے لوگوں سے خطاب كرتے ہیں توقرآنی آيات كا سہارا ليتے ہیںیہی وجہ ہے كہ ان كے مقابلے میں دوسری تنظيمیں اپنی حيثيت كھو چكی ہیں۔ عبائی نے ۱۹۸۷ء كو سعودی عرب میں حجاج كے قتل عام كے واقعہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئےكہا كہ اس وقت صرف فلسطينيوں نے ہماری مدد كی تھی اور آج جب میں غزہ كے دلخراش واقعات ديكھتا ہوں تو ميرا دل چاہتا ہے كہ میں بھی عالمی استكبار كے مقابلے میں ان لوگوں كا بھر پور ساتھ دوں۔
344195