امريكا نےغزہ میں اسرائيل كی جانب سے ہونے والی نسل كشی كی حمايت كر دی

IQNA

امريكا نےغزہ میں اسرائيل كی جانب سے ہونے والی نسل كشی كی حمايت كر دی

12:37 - January 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1729385
بين الاقوامی گروپ: ۹ جنوری كو امريكی كانگريس نے ايك قرار داد منظور كی ہے جس میں غزہ پراسرائيل كے جارحانہ اورحشيانہ حملوں كواسرائيل كا حق تسليم كرتے ہوئے اسرائيل كی حمايت كا اعلان كيا گيا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") "الجزيرہ نیٹ" كی ويب سائٹ كے مطابق ۹ جنوری كو ہونے والی رائے شماری میں ۳۹۰ افراد نے اسرائيل كے حق میں اور صرف پانچ افراد نےاس كی مخالفت میں ووٹ ديا۔ قرار داد میں اسرائيل پركسی بھی قسم كی تنقيد كو مسترد كرتے ہوئےحماس سے مزاحمت بند كرنے اور اسرائيل كو تسليم كرنے كا مطالبہ كيا گياہے۔ حيرت كی بات یہ ہے كہ قرارداد میں اسرائيلی جارحيت كے نتيجہ میں جاںبحق ہونے والے سينكڑوں فلسطينی مسلمانوں كا ذكر تك نہیں كيا گيا ہے۔ دوسری طرف وائٹ ہاوس كے ترجمان سكاٹ سٹينزل نے اسرائيل كی حمايت كرتے ہوئے كہا ہےكہ غزہ كی موجودہ صوت حال كی ذمہ دار "حماس" ہےاور جب تك حماس مزاحمت كا عمل جاری ركھے گی غزہ پر حملے ہوتے رہیں گے۔ ياد رہے كہ امريكا نے جمعرات كو ہونے والے سلامتی كونسل كے اجلاس میں جنگ بندی كی قرار داد كی مخالفت میں ووٹ ديا تھا۔
345561

نظرات بینندگان
captcha