غزہ میں امدادی كاروائيوں كے لیےالاقصی اور القدس ويلفيئرفنڈ كے درميان باہمی تعاون

IQNA

غزہ میں امدادی كاروائيوں كے لیےالاقصی اور القدس ويلفيئرفنڈ كے درميان باہمی تعاون

12:26 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729881
بين الاقوامی گروپ: جدہ میں عرب سربراہان مملكت كے ۳۴ ویں اجلاس میں الاقصی اور القدس ويلفيئرفنڈ نے غزہ كے محصور افراد كے لے ايك مشتركہ امدادی پروگرام تشكيل ديا ہے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") " الجزيرہ نیٹ" كے مطابق الاقصی اور القدس ويلفيئرفنڈ كے درميان معاہدہ ہوا ہے كہ دونوں ادارے غزہ كی تعمير نو، زخمی افراد كے لیے طبی امداد اور روزمرہ استعمال كی اشياء كے لیے ۲۵ ملين ڈالرماليت كی امداد غزہ روانہ كریں گے ۔ اسلامی ترقياتی بينك كے صدر احمد محمد علی نےبتايا ہے كہ امدادی سامان غزہ پہنچانے میں میں قطر ، مصر اور فلسطين كی ہلال احمر، فلسطين كی وزارت صحت ، اردن كے فلاحی ادارےاور سعودی عرب كی امداد برائے فلسطين كمیٹی كا تعاون حاصل رہے گا۔ انھوں نے كہا كہ پہلے مرحلہ میں طبی اور غذائی امداد اور سردی سے بچاو كے لیے ايندھن كی فراہمی يقينی بنائی جائے گی اور دوسرے مرحلہ میں شاہراہواں كی تعمير، پانی اور بجلی كی ترسيل اور طبی مراكز كی تعمير كی جائے گی۔ تيسرے مرحلہ میں غزہ كی تعمير نو كےحوالے سے مختلف تحقيقاتی پروگرامز كو عمل میں لايا جائے گا۔ آخر میں انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ كيا كہ وہ غزہ میں محصورنہتے عوام پر اسرئيل كے وحشيانہ حملوں كے بارے میں ٹھوس اور دوٹوك موقف اپنائیں۔
345579

نظرات بینندگان
captcha