غزہ كے بحران پرتبادلہ خيال كے لیےآسٹريا میں اسلامی ممالك كے سفيروں كاا جتماع

IQNA

غزہ كے بحران پرتبادلہ خيال كے لیےآسٹريا میں اسلامی ممالك كے سفيروں كاا جتماع

12:24 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729891
بين الاقوامی گروپ: غزہ كی پٹی پر اسرائيل كی جانب سے حالیہ كاروائيوں پر تبادلہ خيال كےلیے ۱۰ جنوری كو اسٹريا كے شہر "وين" میں مسلم ممالك كے سفير جمع ہوئے۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") متحدہ عرب امارات كے سركاری خبررساں ادارے (WAM) كے مطابق اجلاس كے شركاء نے سلامتی كونسل كے آٹھ جنوری كے اجلاس اور جنگ بندی كےلیے منظور ہونے والی قرار داد نمبر ۱۸۸۰ پر تبادل نظر كيا۔ اسلامی ممالك كے سفيروں نےاجلاس كے اختتام پرايك بيان جاری كيا گياجس میں حالیہ حملوں اور متعدد مساجد كی شہادت پر اظہار افسوس كيا گيا۔ بيان میں اس بات پر زورديا گيا كہ عالمی برادری اور خاص طور پر سلامتی كونسل اپنا بھر پور كردار ادا كرے اور اسرائيل كو مزيد حملے كرنے سے روكے اس كے ساتھ آسٹريا كی حكومت سے( جو كہ سلامتی كونسل كی مستقل ركن بھی ہے) بھی اپيل كی گئی كہ وہ اسرائيل كو وحشيانہ كاروائيوں سے روكے۔ اجلاس میں آسٹريا كے وزير خارجہ مائيكل اسپیڈ لينگر نے بھی شركت كی۔ وزير خارجہ نےكہا كہ ہم بھی بين الاقوامی اداروں كی طرح اسرائيلی حملوں كے فوری خاتمہ كا مطالبہ كر رہےہیں۔
345804

نظرات بینندگان
captcha