اسرائيل سلامتی كونسل كی قرار داد پر عمل در آمد نہیں كرے گا

IQNA

اسرائيل سلامتی كونسل كی قرار داد پر عمل در آمد نہیں كرے گا

12:18 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729895
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كبھی بھی سلامتی كونسل كی قرار داد كو قبول نہیں كرے گا۔
(بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا") روزنامہ الرياض كے مطابق عرب ليگ كےجنرل سيكرٹری كے فلسطينی امور كے مشير محمد صبيح نے اس نكتہ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كو ابھی تك كوئی قابل ذكر كاميابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ اسرائيلی حكام كی مخالفت كےباوجودسلامتی كونسل كی قرار داد میں جنگ بندی جيسے مثبت پہلو بھی پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے كہا كہ اس قرار داد كو عملی جامہ پہنانے كے لیے فلسطينی گروہوں اور عرب ممالك كےاتحاد كی اشد ضرورت ہے تاكہ جنگ بندی كے مرحلہ سے گزر كر غزہ كی تعمير نو اور فلسطينی مہاجرين كی فلسطين واپسی كے عمل كو شروع كيا جاسكے۔ صبيح نے سلامتی كونسل كی طرف سے قرار داد منظور ہونے كو عرب ممالك كی كاميابی قرارديا۔ انھوں نے كہا كہ امريكا كی مخالفت كے باوجود قرار داد كا پاس ہوجانا ايك بہت بڑی كاميابی ہے۔
345750

نظرات بینندگان
captcha