بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "Reuters" خبررساں ادارے نے كہا ہے كہ بحرين كے بادشاہ نے غزہ كی صورت حال پرقطركے حكام كی طرف سے بلائےجانے والے اجلاس میں عرب ممالك كی عدم دل چسپی كے بعد اسلامی ممالك كا ہنگامی اجلاس بلانے كا مطالبہ كيا ہے تاكہ اس بحران كا حل تلاش كيا جا سكے۔ انھوں نے كابينہ كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ صلح قائم كرنے كے لیے باتیں كرنا اور جذبات كا اظہار كر لينا كافی نہیں ہے بلكہ ان جذبات كو عملی جامہ پہنانے كے لیے جدوجہد كرنا ضروری ہے۔ بحرينی فرمانروا نے كہا كہ اس واقعہ كی ابتدا سے آج تك ہم عرب ممالك كے اجلاس كی انتظارمیں ہیں ليكن اگرعرب ممالك اجلاس منعقد نہیں كرنا چاہتے تو پھر اسلامی ممالك كو آگے بڑھ كر یہ اقدام كرنا چاہیے ۔ انھوں نے اسرائيل پر شديد تنقيد كرتے ہوئے اسے علاقے میں بدامنی كا ذمہ دار ٹھہرايا اور اسرائيلی جارحيت كو فورا روكنے كا مطالبہ كيا۔ انھوں نے كہا كہ جب بھی علاقے میں امن برقرار ہونے لگتا ہے تو اسرائيل كوئی نہ كوئی ركاوٹ كھڑی كر ديتا ہے۔
345225