عرب امارات میں قرآنی جڑی بوٹيوں پر مشتمل باغ

IQNA

عرب امارات میں قرآنی جڑی بوٹيوں پر مشتمل باغ

13:11 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729939
بين الاقوامی گروپ: امارات كے شہر دبئی كے ميئر" حسين ناصر لوتاہ" نے كہا ہےكہ دبئی میں ۲۰۰۹ء كےدوران قرآنی جڑی بوٹيوں پر مشتمل باغ بنايا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جڑی بوٹيوں پر مشتمل باغ لگانے كا اچھوتا خيال بلديد دوبئی كی اختراع ہے۔ اس باغ میں وہ جڑی بوٹياں لگائی جائیں گی جن كا ذكر قرآن كريم میں آيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآنی باغ ۴۴۰ ملين درہم كی لاگت سے لگايا جا رہا ہے اور یہ رقم دوبئی كے حكمران " محمد بن راشد آل مكتوم" كی طرف سے دی جائے گی ۔ مذكورہ باغ ۲۰۰۹ء كےآخر تك تيار كيا جائے گا۔ انھوں نےمزيد كہا كہ دوبئی ايك سياحتی شہر ہے اور اس قرآنی باغ كو ديكھنے كےلیے كئی سياح یہاں كا رخ كریں گے۔
346207
نظرات بینندگان
captcha