بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جڑی بوٹيوں پر مشتمل باغ لگانے كا اچھوتا خيال بلديد دوبئی كی اختراع ہے۔ اس باغ میں وہ جڑی بوٹياں لگائی جائیں گی جن كا ذكر قرآن كريم میں آيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ قرآنی باغ ۴۴۰ ملين درہم كی لاگت سے لگايا جا رہا ہے اور یہ رقم دوبئی كے حكمران " محمد بن راشد آل مكتوم" كی طرف سے دی جائے گی ۔ مذكورہ باغ ۲۰۰۹ء كےآخر تك تيار كيا جائے گا۔ انھوں نےمزيد كہا كہ دوبئی ايك سياحتی شہر ہے اور اس قرآنی باغ كو ديكھنے كےلیے كئی سياح یہاں كا رخ كریں گے۔
346207