واقعہ كربلا كے بارے میں نئی ويب سائٹ كا افتتاح

IQNA

واقعہ كربلا كے بارے میں نئی ويب سائٹ كا افتتاح

13:13 - January 12, 2009
خبر کا کوڈ: 1729942
بين الاقوامی گروپ: (www.islam4u.com) كےنام سےواقعہ عاشورہ كے بارے میں نئی ويب سائٹ كا افتتاح ہو گيا ہے۔ اس ويب سائٹ كو عراق كے شہر كربلا سے " الاشعاع" اسلامی سنٹر چلائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "صوت العراق" خبررساں ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ افتتاحی تقريب میں عراق كے شيعہ علماء اور مراجع تقليد نے شركت كی۔ انٹرنیٹ ويب سائٹ پر حضرت امام حسين كے كربلا میں عظيم قيام كے تاريخی واقعات اورامام عالی مقام كےبا وفا اصحاب كاتعارف شامل ہوگا۔ ويب سائٹ پرعاشورہ كے حوالے سے كیے گئے اعتراضات اور ان كے جوابات ، قيام امام حسين كےحوالے سے نئی تحقيقات اور امام حسين كے مرقد مطہر كی تاريخ پيش كی جائے گی كہ امام كا مرقد مطہر كب تعميرہوا اور اس پر كيا كيا تاريخی حادثات واقعات گزرے ۔ علاوہ ازیں سائٹ پر قرآنی اوراخلاقی تحقيقات بھی پيش كی جائیں گی۔
345883
نظرات بینندگان
captcha