بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی اخبار " الرياض" نے لكھا ہے كہ یہ منصوبہ غزہ میں جاری آگ كو مصنوعات پر پابندی كےذريعہ بجھانے كی غرض سے شروع كيا گيا ہے۔ سعودی عرب كے بازاروں میں امريكی كمپنيوں ميك ڈونلڈ ، پيپسی ، كوكا كولا اور چند مشہور امريكی كمپنيوں كی مصنوعات كا بائيكاٹ كيا جائے گا اور سعودی عرب كی مختلف شاہراہوں پرغزہ كے بے گناہ عوام، سے اظہار ہمدردی كے پوسٹر اور ان كی امداد كے لیے اشتہارات نصب كیے جائیں گے۔ سعودی عرب كے بعض جوانوں نے ايك عالمی كمیٹی قائم كی ہے جس كا مقصد غزہ كےجوانوں كی حمايت میں امريكی اور اسرائيلی مصنوعات كا پوری دنيامیں بائيكاٹ كروانا ہے۔ اس كمیٹی كے نمائندے سعودی عرب كے بعد قطر،بحرين، مصر ، سوریہ اور دوسرے اسلامی ممالك كا دورہ كریں گے تاكہ ان ممالك میں امريكی اور اسرائيلی مصنوعات پر پابندی عائد كروا سكیں۔
346196