اسرائيل كے جنگی جرائم كا جائزہ لينے كےلیے عالمی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

اسرائيل كے جنگی جرائم كا جائزہ لينے كےلیے عالمی كانفرنس كا انعقاد

13:09 - January 13, 2009
خبر کا کوڈ: 1730444
بين الاقوامی گروپ: قطر كے قومی انسانی حقوق كميشن نے خبر دی ہے كہ اسرائيل كے جنگی جرائم كاجائزہ لينےكے لیے عنقريب عالمی كانفرنس كا انعقاد كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كےمطابق سعودی عرب كی عالمی اسلامی خبررساں ايجنسی (اينا) نے كہا ہے كہ یہ كانفرنس فروری كےاوائل میں منعقد كی جائے گی جس میں اسرائيل كے ان جرائم كو متعين كيا جائےگا جن كےتحت اب تك ۸۰۰ سے زائد بے گناہ افراد موت كی بھينٹ چڑھ چكے ہیں۔ عرب ڈيمو كريسی انسٹیٹيوٹ كےانتظامی سربراہ "محسن مرزوق" نے فرانسيسی خبررساں ايجنسی كو بتايا كہ كانفرنس میں ايك يونين تشكيل دی جائے گی جو اسرائيل كے جنگی جرائم كو متعين كرے گی اور پھرجرائم كے مرتكب افراد كو كيفر كردار تك پہنچانے كے لیے ضروری اقدامات كیے جائیں گے۔ یہ كانفرنس فروری كےاوائل میں شروع ہو گی جس میں دنيا كے كئی ادارے شريك ہوں گے اور پانچوں براعظموں سے ايك سواہم شخصيات كو بھی كانفرنس میں مدعو كيا جائے گا۔ انھوں نے بتايا كہ كانفرنس كے بعد ايك باقاعدہ دفتر قائم كيا جائے گا۔ جو تين شعبوںمیں كام كو آگے بڑھائے گا (۱) فلسطين كے حوالےسے معلومات فراہم كرنا (۲) فلسطين كے لیےعالمی حمايت حاصل كرنا (۳) فلسطينی مسائل كی شناخت اور ان كا حل۔
346259

نظرات بینندگان
captcha