بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی " wam" نے كہا ہے كہ سعودی عرب كےوزير ثقافت ونشريات اياد مدنی نے جدہ میں عرب يونين كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيل كے غزہ پر وحشيانہ حملے اور شہر كا محاصرہ انتہائی پست اقدام ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ كو چاہیے كہ اس واقعہ كے حقائق سےمسلمانوں اور عرب دنيا كو آگاہ كریں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ايك طرف اسرائيل غزہ میں فلسطينی باشندوں كے قتل عام كے لیے جديد ترين اسلحہ استعمال كر رہا ہےاور دوسری طرف امداد ی سامان كے غزہ میں داخل ہونے میں ركاوٹیں كھڑی كررہا ہے ۔ اياد مدنی نے كہا كہ اجلاس كےشركاء سےاميد كی جاتی ہے كہ وہ غزہ میں صحافيوں كے داخلہ پر پابندی اورعلاقے كےانسانی بحران پرسنجيدگی سے اقدام كریں گے۔ سعودی وزير نےآزادی بيان كے علمبرداروں اور عالمی میڈيا سے مطالبہ كيا كہ وہ اسرائيل پر دباو بڑھائیں تاكہ وہ جارحانہ حملوں كو بند كرے اورخبروں پر سے سنسراٹھائے۔ انھوں نے الجزيرہ اور العربیہ چينلز كوبھی تنقيد كا نشانہ بنايا جو اس جنگ كی تصاوير كو غير جانبدارنہ طريقے سےمنعكس نہیں كر رہے ہیں۔
346457