بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "روئٹيرز العربیہ" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ صحافيوں كی عالمی يونين كے جنرل سيكرٹری ایڈن وائٹ نےبليجيم كےدارالحكومت بروكسل سےايك بيان جاری كيا ہے جس میں تمام ذرائع ابلاغ سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ اسرائيل كی طرف سے خبروں كے سنسر كرنے كےخلاف احتجاج كریں بيان میں كہا گيا ہے كہ غزہ میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ناقابل برداشت ہے كيونكہ اسرائيل اس كوشش میں مصروف ہے كہ ذرائع ابلاغ پر دباو بڑھا كر اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں كی تعداد اور ديگر سنگين جرائم پر پردہ ڈال دے۔ ایڈن وائٹ نے كہا كہ اس وقت صحافيوں كو غزہ میں داخل ہونے اور اسرائيلی جارحيت سےمتاثر ہونے والوں سے انٹرويو كرنے میں بہت مشكلات كا سامنا ہے اوراب تك كئی صحافی اسرائيلی فوج كے ہاتھوں جان بحق ہو چكے ہیں۔ انھوں نےكہا كہ اسرائيلی ٹينكوں كی ايرانی ٹی وی چينلز كے دفاتر پر چڑھائی اور انہیں مسمار كرنا عالمی قوانين كےسراسر خلاف ہے۔ اسرائيلی فوج كا یہ اقدام اس بات كی واضح دليل ہے كہ مذكورہ چينلز كی صحيح رپورٹنگ اسرائيليوں كو كافی ناگوار گزری ہے ۔
346258