بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبار" القبس" نے لكھا ہے كہ دو روزہ عالمی اجلاس كا عنوان " اسلامی مالياتی صنعت اور شرعی نظريات" تھا ۔ اجلاس میں عالم اسلام كے اقتصادی ماہرين اور سرمایہ كاروں كی بڑی تعداد شريك ہوئی ہے۔ اجلاس میں " اسلامی احكام كی روشنی میں مالياتی خدمات ، اسلامی مالياتی اداروں میں نئے اليكڑونك نظام كی تنصيب ، مشرق وسطی میں اسلامی سرمایہ كاری ك توسيع،حالیہ اقتصادی بحران سےمقابلہ اور اسلامی مالياتی صنعت كو فروغ دينے كے لیے اسلامی پاليسی " كے بارے میں تبادلہ خيال كيا گيا ۔ جنوبی كوريا كی "Ernst & young "كمپنی نے بحرين اور كويت میں كئی انسٹیٹيوٹ كھولے ہیں جو اسلامی احكام كی رو سے اپنی سرگرمياں جاری ركھے ہوئے ہیں۔
346233